پریس کلب ہنگامہ آرائی: صحافیوں کا پیپلز پارٹی کی تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان، جیالوں کی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد

پریس کلب ہنگامہ آرائی: صحافیوں کا پیپلز پارٹی کی تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا ...
پریس کلب ہنگامہ آرائی: صحافیوں کا پیپلز پارٹی کی تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان، جیالوں کی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد
کیپشن: Peshawar Press club

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور پریس کلب میں پیپلز پارٹی کی تقریب کے دوران ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی اور جیالے آپس میں لڑ پڑے، صحافیوں نے پیپلز پارٹی کی تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے پشاور پریس کلب میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور پریس کلب میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر خانزادہ خان کی تقریر روکنے پر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ جیالے آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور ہال میں پڑی کرسیاں ایک دوسرے پر پھینکنا شروع کر دیں۔ واقعے کے بعد صحافیوں نے پیپلز پارٹی کی تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے اور پشاور پریس کلب میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاور -