ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی الیکشن کمیشن کا کام ہے، چیف جسٹس کا کوئی تعلق نہیں ہوتا: افتخار محمد چوہدری

ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی الیکشن کمیشن کا کام ہے، چیف جسٹس کا کوئی تعلق نہیں ...
ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی الیکشن کمیشن کا کام ہے، چیف جسٹس کا کوئی تعلق نہیں ہوتا: افتخار محمد چوہدری
کیپشن: Chief Justice Of Pakistan

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی الیکشن کمیشن کا کام ہے، چیف جسٹس کا انتخابات سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ فضول باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، عدلیہ اور دفاع دو اہم ادارے ہیں، ان میں تصادم کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوط بنیاد رکھی جا چکی ہے اور اسے اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید :

اسلام آباد -