یہ میری ویڈیو نہیں : صوفیہ احمد

یہ میری ویڈیو نہیں : صوفیہ احمد
یہ میری ویڈیو نہیں : صوفیہ احمد
کیپشن: Sofia

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صوفیہ احمد کی غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے تاہم صوفیہ احمد نے ویڈیو سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی اور کی ویڈیو ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اور موبائل پر صوفیہ احمد کے تین وڈیو کلپس ریلیز کئے گئے ہیں جن میں وہ ایک بیڈ رو م میں انتہائی غیر اخلاقی حرکات کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ایک دوسرے کلپ میں وہ اپنے کسی دوست کو فون کرکے بار بار یہ کہ رہی ہیں ’’کب آؤ گے،نو بج گئے ہیں‘‘ ۔ذرائع کا دعوی ہے کہ یہ ویڈیو انہوں نے خود ہی بنائی ہے جو بعد میں کسی طرح لیک کردی گئی ۔کمرے میں ان کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے اور تینوں کلپس میں وہ اکیلی دکھائی دے رہی ہیں۔اس بارے میں صوفیہ احمد نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ جس کسی کی بھی یہ ویڈیو ہے وہ میں نہیں۔ یہ کوئی میری ہمشکل ہوسکتی ہے کیونکہ آج کے دور میں سب کچھ ممکن ہے،سب دوستوں کو معلوم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے میرا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا جس کے بعد ہیکر نے بہت سے لوگوں کو غلط مسیج اور وڈیو ارسال کیں، ہوسکتا ہے کہ یہ اسی کی سازش ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک اہم ادارے سے بھی رابطہ کیا تاکہ اس وڈیو کی حقیقت سامنے آسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں کو کراچی میں میری شہرت ہضم نہیں ہورہی تھی اور وہ مجھے فیلڈ سے آؤٹ کرانے کی کوششوں میں تھے ،اس سازش میں وہ لوگ بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -