لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا خدشہ ، شارٹ فال 7ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا خدشہ ، شارٹ فال 7ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا
لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا خدشہ ، شارٹ فال 7ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا
کیپشن: lodsheding

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے باسیوں کے لئے ایک اور بری خبر ، گرمیوں کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی طرح موجودہ حکومت بھی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر عوام کو درست معلومات فراہم نہ کر پائی اور ملک میں بجلی کی طلب اور شارٹ فال کے غلط اعداد و شمار جاری کئے جاتے رہے ۔ این ٹی ڈی سی کی جانب سے منگل کے روز صبح شارٹ فال 35سو میگاواٹ بتایا گیا جبکہ اسی روز شام کے وقت وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے تسلیم کیا کہ شارٹ فال 7ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے ۔ عابد شیر علی نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی مجموعی طلب کے مطابق شارٹ فال 7ہزار میگاواٹ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ڈسکوز کے لئے بجلی کا کوٹہ مختص کیاہے جس کے بعد شارٹ فال میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ وزیر مملکت پانی و بجلی نے واضح کیا کہ کوٹے سے کم جو بجلی ہے وہ شارٹ فال ہی تصور کیا جائےگا ۔ عابد شیر نے مزید کہا کہ اگر 7ہزار شارٹ فال پر قابو پالیں تو پھر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ختم ہو جائے گا ۔

مزید :

قومی -