امریکہ کی ترقی میں تارکین وطن سب سے آگے

امریکہ کی ترقی میں تارکین وطن سب سے آگے
امریکہ کی ترقی میں تارکین وطن سب سے آگے
کیپشن: USA

  

نیویارک (بیورورپورٹ) امریکہ دنیا میں ترقی اور کامیابی کی مثال بن چکا ہے مگر امریکہ کی اس حیرت انگیز ترقی کی اصل وجہ گوروں سے زیادہ وہ تارکین وطن ہیں جو دیگر ممالک سے یہاں آکر اپنی سخت محنت اور جانفشانی سے امریکہ کو ترقی کی دوڑ میں آگے سے آگے لے جارہے ہیں۔ ایک ماہر عمرانیات ایمی سن نے پروسیڈنگز آف ری نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع شدہ اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ میں مقیم ایشیائی لوگ تعلیمی میدان میں گورے امریکیوں سے کہیں بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایشیائی لوگوں کی اس کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ وہ زیادہ محنت کرتے ہیں اور ان میں آگے بڑھنے کی لگن کے علاوہ یہ جذبہ بھی پایا جاتا ہے کہ سخت محنت سے ہر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ایمی کی تحقیق ثابت کرتی ہے کہ جنوبی ایشیاء سے امریکہ آنے والے والدین کی اپنے بچوں سے اعلیٰ کارکردگی کی توقع باقی تمام نسلوں کی نسبت زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ فلپائن، جنوب مشرقی ایشیائی اور مشرقی ایشیائی ممالک سے آنے والے والدین بھی بچوں سے اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں اور اس کیلئے سخت محنت کرتے ہیں، اس تحقیق سے یہ نظریہ مضبوط ہوا ہے کہ امریکہ کی کامیابی کی اصل وجہ تارکین وطن ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -