جسے اللہ رکھے

جسے اللہ رکھے
جسے اللہ رکھے
کیپشن: Accident

  

واشنگٹن (بیورو رپورٹ) ایک امریکی خاتون کچھ ایسی بدقسمتی کا شکار ہوئی کہ اس کی کار حادثے کا شکار ہوکر سڑک سے سینکڑوں فٹ نیچے ایسی جگہ جاگری کہ 5 روز تک کسی کی نظر نہ پڑی، لیکن اس زخمی خاتون کی خوش قسمتی دیکھئے کہ خطرناک حادثے کے پانچ دن بعد ب اس کا سراغ ملا تو اس میں زندگی کے آثار ابھی بھی باقی تھے اور فوری طور پر اسے ہسپتال پہنچادیا گیا۔ پنتالیس سالہ کرسٹن ہابکنز کو آخری دفعہ اس وقت دیکھا گیا تھا جب وہ تقریباً ایک ہفتہ پیلے اپنی کار پر گھر سے نکلی تھی۔ پولیس کا خیال ہے کہ کرسٹن کی کار سڑک سے لڑھک کر 140 فٹ گہرائی پر جاگری اور چونکہ سڑک پر حادثے کے کوئی نشانات نہیں تھے اور کار ایسی جگہ گری تھی کہ اس پر گزرنے والی گاڑیوں میں سے کسی کی نظرنہیں پڑسکتی تھی اس لئے پانچ روز گزرنے کے باوجود اس حادثے کا کسی کو پتہ نہ چل سکا تھا۔

مزید :

تفریح -