کوکاکولا کو مجبور کردیا

کوکاکولا کو مجبور کردیا
کوکاکولا کو مجبور کردیا
کیپشن: coca cola

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (بیورورپورٹ) مشروبات بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک کوکا کولا کو ایک امریکی ٹین ایجر نے اس بات پر مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنے مشروبات میں سے ایک مضرِ صحت کیمیکل کو نکال دے۔ کوکا کولا کمپنی اپنے مشروبات میں برومینڈز ویجیٹیبل آئل استعمال کرتی ہے جس میں برومین نامی کیمیکل شامل ہوتا ہے جو کہ آگ کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ اسے پلاسٹ کی اشیاء، فرنیچر اور بچوں کے کپڑوں میں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ انہیں آگ لگنے کا خطرہ کم ہوجائے۔ جاپان اور یورپی یوینین میں اس کیمیکل کا کھانے کی اشیاء میں استعمال ممنوع ہے۔ مشروبات سے اس کیمیکل کو نکالنے کی تحریک کا آغاز 2012ء میں امریکی ریاست مسی سسپی کی ایک نوعمر لڑکی سارہ کاواناگ نے کیا تھا۔ اس سے پہلے سارہ پیپسی کمپنی کو بھی اپنے ایک مشروب سے یہ کیمیکل نکالنے پر مجبور کرچکی ہے اس کی اس مقصد کیلئے چینج ڈاٹ کام کے ذریعے پھیلائی گئی درخواست پر 2 لاکھ لوگوں نے دستخط کئے تھے۔

مزید :

تعلیم و صحت -