ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں ، احتجاج کے ذریعے جمہوریت کو بہتر کرنا ہے : عمران خان

ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں ، احتجاج کے ذریعے جمہوریت کو بہتر کرنا ہے : عمران ...
ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں ، احتجاج کے ذریعے جمہوریت کو بہتر کرنا ہے : عمران خان
کیپشن: imran khan

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ پر امن احتجاج کے ذریعے جمہوریت کو بہتر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیا رہ مئی کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہم نے جمہوریت کیلئے انتخابات کو تسلیم کیا لیکن دھاندلی کبھی قبول کی اور نہ ہی کریں گے ۔ہم نے صرف 4حلقوں کے لئے انصاف مانگا تھا لیکن ہمارا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا ۔اس وقت ملک میں کرپشن عام ہے ، یہ اصلی جمہویت نہیں بلکہ مصنوعی جمہوریت ہے ۔ چوردروازے اور دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے کرپشن ختم نہیں کر سکتے ۔عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج سے ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ جمہوریت کو بہتر کرنا ہے۔ تحریک انصاف کے سونامی کو سلانے کی کوشش کی گئی لیکن گیارہ مئی کو تحریک انصاف کا سونامی آئے گا اور ہم اسلا آباد کے ڈی چوک میں انسانوں کا ایک سمندر لے کر جائیں گے۔عمران خان نے عوام سے اپیل کی کہ 11مئی کو پی ٹی آئی کیلئے نہیں اپنے ملک کے لئے باہر نکلیں ۔

مزید :

قومی -