ڈاکٹروں نے مشرف کے دل کی بات کہہ دی

ڈاکٹروں نے مشرف کے دل کی بات کہہ دی
ڈاکٹروں نے مشرف کے دل کی بات کہہ دی
کیپشن: Musharraf

  

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کو ڈاکٹروں نے فوری طور پر علاج کے لئے ملک سے باہر جانے کا مشورہ دیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر ہے کے علاج کی سہولت پاکستان میں میسر نہیں، میڈیکل ماہرین کے مطابق پاکستان میں اس کے علاج کے لئے ٹیکنالوجی میسر نہیں، پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نے مشرف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دبئی، شمالی امریکہ یا یورپ سے علاج کروائیں، یاد رہے کہ صرف ایک روز قبل وفاقی حکومت نے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائے جانے والے اپنے بیان میں موقف اختیار کیا تھا کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹانا چاہییے، وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ مشرف کا نام سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل پر ڈالا گیا لہٰذا سندھ ہائیکورٹ کے پاس یہ کیس سننے کا اختیار نہیں۔ سندھ ہائیکورٹ میں اس مقدکے کی اگلی پیشی بدھ کے روز ہوگی

مزید :

قومی -اہم خبریں -