نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دھمکی آمیز خط موصول

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دھمکی آمیز خط موصول
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دھمکی آمیز خط موصول
کیپشن: tasneem aslam

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )  نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے ۔پاکستانی ہائی کمیشن حکام نے بتایا کہ دھمکی آمیز خط کچھ دن پہلے موصول ہوا ، جس پر ڈپٹی ہائی کمشنرنے بھارتی وزیر داخلہ اور خارجہ سے ملاقات کی اورخط کے معاملے سے آگاہ کیا اور اپنے ہائی کمیشن اسٹاف کی حفاظت کیلئے اضافی سکیورٹی اور نفری طلب کر لی۔دفتر خارجہ کی ترجمان تسلیم اسلم نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ چند روز قبل نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا جس کے بعد بھارتی حکام کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی ہائی کمشنر نے ملاقات میں کہا کہ یہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ پاکستانی اسٹاف کو سکیورٹی فراہم کرے ۔جس پر بھارتی حکام نے کہا کہ غیر ملکی سفارتخانوں کو ہر ممکن سکیورٹی دی جاتی ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے ۔ پاکستانی ہائی کمیشن کو اضافی سکیورٹی دی جائے گی ۔ بھارتی حکام نے اس معاملے میں تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ دھمکی آمیز خط کس بھیجا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -