ڈوبے ہوئے جہاز سے خزانہ برآمد

ڈوبے ہوئے جہاز سے خزانہ برآمد
ڈوبے ہوئے جہاز سے خزانہ برآمد
کیپشن: Treasure

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (بیورورپورٹ) امریکہ میں تقریباً ڈیڑھ سو سال پہلے غرق ہونے والے بحری جہاز سے ایک ٹیم نے 1000 اونس سونا حاصل کرلیا ہے، یہ بحری جہاز ساؤتھ کیرولینا کے قریب 1857ء میں غرق ہوا تھا۔ یہ بحری جہاز کیلیفورنیا سے سونا لے کر روانہ ہوا لیکن ایک بڑے طوفان کا شکار ہونے کے بعد سمندر میں غرق ہوگیا۔ اس حادثے میں 425افراد ہلاک ہوئے اور ہزاروں پاؤنڈ سونا بھی سمندر کی گہرائیوں کی نظر ہوگیا۔ 1980ء اور 1990ء کی دہائیوں میں اس جہاز سے تقریباً 50 ملین ڈالر کا سونا نکال لیا گیا تھا اور پھر قانونی جھگڑوں کی وجہ سے مزید سونا نکالنے کا کام بند کرنا پڑا، سونا نکالنے والی ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ یہ بات واضح ہے کہ 1991ء کے بعد اس جہاز تک کوئی نہیں گیا اور یہ کہ اس میں مزید سونا بھی موجود ہے۔

مزید :

تفریح -