ذیابیطس کے مریضوں کے لئے خوشخبری

ذیابیطس کے مریضوں کے لئے خوشخبری
ذیابیطس کے مریضوں کے لئے خوشخبری
کیپشن: diabetic

  

لندن(بیورونیوز)ذیا بیطس کے مریضوں کو دیگر مسائل کے علاوہ جس اہم ترین مسئلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے وہ اعضاء کا بیکار ہونا ہے۔ جب ذیا بیطس کا مسئلہ لمبے عرصے کیلئے لاعلاج رہے تو جسم کے مختلف حصوں میں عصبی خلیے تباہ وجاتے ہیں جس سے ہاتھ یا پاؤں جیسے اعضاء کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ نیوروپیڈ نامی سادہ سا آلہ آپ کو ذیابیطس سے ممکنہ نقصان سے قبل از وقت ہی خبردار کردیتا ہے۔ اس کیلئے صرف پاؤں کو جرابیں اتار کر روم ٹمپریچر پر لائیں اور پھر یہ پیڈ پاؤں پر لگائیں۔ اگر سب ٹھیک ہے تو اس کا رنگ نیلے سے گلابی ہوجائے گا اور اگر جسم کے عصبی نظام کے خلیوں میں بیماری کا عمل جاری ہے تو اس کے رنگ میں کوئی تبدیلی نہ ہوگی، حالیہ تجربات میں پاؤں کو چیک کرنے کیلئے یہ خصوصی پیڈ تیار کیا گیا تھا۔

مزید :

تعلیم و صحت -