سمارٹ فون بچوں کے لئے انتہائی نقصان دہ

سمارٹ فون بچوں کے لئے انتہائی نقصان دہ
سمارٹ فون بچوں کے لئے انتہائی نقصان دہ
کیپشن: children technology

  

نیویارک (بیورورپورٹ) اگر آپ اپنے ننھے منے بچے کو مصروف رکھنے یا تفریح فراہم کرنے کیلئے اپنا سمارٹ فون اسے تھما دیتے ہیں تو آپ کو یہ عادت فوراً بدلنی ہوگی کیونکہ سمارٹ فون سے دل بہلانا آپ کے بچے کیلئے نقصان دہ ہے۔ نیویارک کے کوہن چلڈرن میڈیکل سنٹر کی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ ننھے بچے جو سمارٹ فون پر گیمز کھیلتے ہیں یا اس کے دیگر استعمال سے اپنا دل بہلاتے رہتے ہیں ان میں زبان کو سیکھنے، نئے الفاظ سے مانوسیت اور بولنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں خبردار کیا گیا کہ تین سال سے کم عمر کے وہ تمام بچے جو سمارٹ فون کو کھیلنے کیلئے استعمال کرتے ہیں اس نقصان کا شکار ہوسکتے ہیں اور اہم بات یہ ہے کہ تعلیمی گیمز بھی بچوں کی زبان اور الفاظ سیکھنے کی صلاحیت پر منفی اثرات ڈالتی ہیں اگر بچے یہ گیمز سمارٹ فون پر کھیلتے ہیں۔ محققین نے خاص طور پر اینگری برڈ اور فروٹ ننجا گیم کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان گیمز کی کوئی تعلیمی اہمیت نہیں ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -