سابقہ بیوی سے ناروا سلوک

سابقہ بیوی سے ناروا سلوک
سابقہ بیوی سے ناروا سلوک
کیپشن: wife

  

بیجنگ (بیورورپورٹ) عورتوں پر ظلم و ستم اور ان سے انسان کی بجائے ایک جانور کا سا سلوک کرنے کا رویہ دنیا بھر میں کسی نہ کسی حد تک پایا جاتا ہے۔ چین میں ایک ظالم شخص نے اپنی سابقہ بیوی کو دھوکے سے گھر بلایا اور پھر اس بیچاری خاتون کو اپنے گھر میں تہہ خانے کے ایک تاریک کمرے میں زنجیروں میں باندھ دیا۔ اس 35 سالہ مظلوم خاتون کے قید میں ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب باجیاؤجنگ نامی قصبے کے پولیس اہلکار اس گھر میں مقیم افراد کی معلومات لینے کیلئے پہنچے۔ اس خاتون کے موجودہ خاوند نے اپنی بیوی کی گمشدگی کے بعد پولیس کو مطلع کیا تھا۔ پولیس جب اس ملزم کے گھر پ ہنچی تو اس کے مشکوک رویے سے انہیں کچھ شک گزرا۔ انہیں گھر کے تہہ خانے سے کچھ شور بھی سنائی دیا۔ جب پولیس تہہ خانے میں پہنچی تو زنجیروں میں قید خاتون کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔ چالیس سالہ سابقہ شوہر نے اس خاتون کو بات چیت کے بہانے گھر بلایا تھا اور پھر تہہ خانے میں قید کردیا۔ یہ شخص اے باہر جاتے وقت زنجیروں سے باندھ دیتا اور فرار ہونے کی کوشش پر مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتا رہتا تھا۔

مزید :

انسانی حقوق -