اخوان المسلمین کا وجود مٹ گیا: جنرل السیسی

اخوان المسلمین کا وجود مٹ گیا: جنرل السیسی
اخوان المسلمین کا وجود مٹ گیا: جنرل السیسی
کیپشن: egypt

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (نیوزڈیسک) مصر میں حسنی مبارک کا تختہ الٹے جانے کے بعد جس بہار کی امید تھی وہ ابھی تک ظاہر نہیں ہوسکی بلکہ اقتدار پر فوجی غلبے کی خزاں ہی چھائی ہوئی ہے۔ مصر کے منتخب صدر محمد مورسی کی حکومت ختم کرنے اور ان کی جماعت اخوان المسلمین کے خلاف کارروائی کرنے والے فوجی جنرل عبدالفتح السیسی کا کہنا ہے کہ ان کے صدر منتخب ہونے کے بعد اخوان المسلمین کا وجود مٹ جائے گا۔ سیسی، جو کہ مصر کے ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے دور میں ملک کی انٹیلیجنس ایجنسی کا سربراہ تھا، عوامی انقلاب کے بعد تبدیلی کا حامی بن گیا لیکن پھر جلد ہی مصر کے منتخب صدر مورسی کا اقتدار کو ملیا میت کردیا اور اب آنے والے الیکشن میں صدر منتخب ہونے کا امیدوار ہے۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ اس کے دور صدارت میں اخوان المسلمین ختم ہوجائے گی تو اس کا جواب تھا کہ جی ہاں، یہ درست ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس قسم کے نظریات سے مصر میں غیر یقینی حالات اور بے امنی میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ مصر میں مئی کے اواخر میں صدارتی انتخابات ہورہے ہیں جن میں سیسی کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔