آسمان سے کھانے کی ڈلیوری

آسمان سے کھانے کی ڈلیوری
آسمان سے کھانے کی ڈلیوری
کیپشن: parachute

  

سڈنی (بیورونیوز) آسمان سے کھانا نازل ہونے کے متعلق ہمیں قدیم تاریخ اور قصے کہانیوں سے تو سننے کو ملتا ہے لیکن کیا حقیقتاً ایسا ممکن ہے؟ جی ہاں! بالکل اور وہ بھی آج کے جدید دور میں اور ہماری حقیقی دنیا میں یہ ممکن ہے۔ آسٹریلیا کے ایک ریسٹورنٹ نے اچھوتا آئیڈیا متعارف کروادیا ہے اور ان کے سینڈوچ بھوکے کسٹرز کے پاس آسمان سے پیراشوٹ کے ذریعے تیرتے ہوئے اترتے ہیں، جیفل شوٹس نامی یہ ریسٹورنٹ چیز سینڈوچ بیچتا ہے جسے آسٹریلیا میں جیفل کہا جاتا ہے۔ کسٹمر یہ سینڈوچ خریدنے کیلئے انٹرنیٹ پر پے پیل کے ذریعے 5 سے 6 ڈالر کے قریب ادائیگی کرتا ہے اور پھر اس کا سینڈوچ طے شدہ مقام پر آسمان سے پیراشوٹ کے ذریعے گرایا جاتا ہے۔ ابھی تک تو یہ نادر سروس آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں دستیاب تھی لیکن اب ریسٹورنٹ نے اسے امریکی شہر نیویارک میں بھی متعارف کروانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ ان کا اپنے کسٹمرز کیلئے پیغام ہے کہ اگر ان کا سینڈوچ کسی درخت یا عمارت پر اٹک جائے تو اسے اتارنے کیلئے خطرہ مول نہ لیں کیونکہ انہیں اس کی جگہ نیا سیڈوچ دے دیا جائے گا۔

مزید :

تفریح -