مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بسم اللہ عرف فوجی افغانی گینگ کے 6افراد گرفتار

مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بسم اللہ عرف فوجی افغانی گینگ کے ...
مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بسم اللہ عرف فوجی افغانی گینگ کے 6افراد گرفتار
کیپشن: police

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث  بسم اللہ عرف فوجی افغانی گینگ کے 6افراد  گرفتار، تفصیلات  کے مطابق ضلع خوشاب، چکوال اور دیگر اضلاع میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں سرگرم بدنام ترین بسم اللہ عرف فوجی افغانی گینگ کے 6افراد کو ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جو فوجی وردیاں پہن کر وارداتیں کرتے تھے۔ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار کے مطابق بسم اللہ عرف فوجی افغانی گینگ 6افراد پر مشتمل ہے اور خوشاب کے علاوہ چکوال اور دیگر اضلاع میں سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں سرگرم تھا ۔ اس گینگ پر خوشاب کے 13تھانوں میں ڈکیتی، موٹر سائیکل چھیننے اور دیگر سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں کے مقدمات درج تھے۔ڈی پی او خوشاب نے گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل، اسد اللہ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ۔ ٹیم نے  کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گینگ کو گرفتار کرلیا۔ فیصل گلزار کے مطابق، گینگ کے قبضے سے 2لاکھ77ہزار روپے نقد، طلائی زیورات، 2عدد موٹر سائیکل، 15عدد موبائل فون، 4گھڑیاں، ایک کلاشنکوف معہ گولیاں ، 05عدد پسٹل معہ گولیاں اور ایک عدد کیپٹن رینک فوجی وردی معہ فوجی بوٹ برآمد کر لی گئی ہے۔ڈی پی او نے بتایا کہ گینگ نے انتہائی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں جن کی روشنی میں ٹیکنیکل بنیادوں پر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔آئی جی پنجاب خان بیگ نے ڈی پی او خوشاب اور ان کی ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

مزید :

لاہور -