موبی لنک نے CSR پروجیکٹ کےلئے پاکستان کی پہلی گرانٹ جیت لی

موبی لنک نے CSR پروجیکٹ کےلئے پاکستان کی پہلی گرانٹ جیت لی

  

لاہور (پ ر)GuarantCo Ltd کی موبی لنک کو966ملین روپے کی کریڈٹ سہولت کی فراہمی کے بعد GuarantCo Ltd نے موبی لنک فاﺅنڈیشن کو ایس ایم ایس خواندگی پروگرام کی رسائی کوبڑھانے کیلئے 2کروڑ80لاکھ روپے کی گرانٹ ایوارڈ کردی ۔پاکستان کی جانب سے موبی لنک فاﺅنڈیشن پرائیویٹ سیکٹرکی واحداین جی اوہے جس نے اپنے سی ایس آرانیشی ایٹوکیلئے گرانٹ وصول کی ہے ۔یہ پروگرام روایتی تعلیمی چینلزسے تعلیم حاصل نہ کرسکنے والے طالب علموں کوموبائل فون کے ذریعے تعلیم فراہم کرتا ہے ۔یہ پرواگرام یونیسکواوردیگرمعروف عالمی شراکت داروں کے تعاون سے چلایا جارہا ہے۔موبی لنک کے انعام یافتہ ایس ایم ایس پرمبنی خواندگی پروگرام نے اپنے ابتدائی مرحلے کے دوران 6000طالب علموں کوتعلیمی اعتبارسے بااختیاربنایا ہے ۔GuarantCo کی یہ گرانٹ ، مذکورہ پروگرام کو خیبرپختونخوا میں 2500اضافی طالب علموں کوفائدہ پہنچانے کے قابل بنائے گی جس سے اس پروگرام سے استفادہ کرنیوالوں کی مجموعی تعداد 8500سے زائد ہوجائے گی۔ موبی لنک کے چیف کمرشل آفیسربلال منیرشیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے قابل اعتماد ٹیلی کام آپریٹرموبی لنک عوام الناس کیلئے ہردن بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

GuarantCo کی موبی لنک کوملنے والی گرانٹ ہمارے وژن اورپاکستان میں تعلیم کے منظرنامے کوبہتربنانے کیلئے کی جانیوالی کوششوں پرمہرتصدیق ثبت کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا ایس ایم ایس لٹریسی پروگرام پاکستان کیلئے سماجی ذمہ داری کا علمبردار ہے اورمجھے یقین ہے کہ اس گرانٹ سے یہ پروگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خیبربختونخوا کے مستحق افراد کوتعلیم فراہم کرنے میں نمایاں کردارادا کرے گا۔

مزید :

کامرس -