کس مجبوری کی وجہ سے کوکا کولاکو’فانٹا‘ ایجاد کرنی پڑی ،جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

کس مجبوری کی وجہ سے کوکا کولاکو’فانٹا‘ ایجاد کرنی پڑی ،جان کر آپ حیران رہ ...
کس مجبوری کی وجہ سے کوکا کولاکو’فانٹا‘ ایجاد کرنی پڑی ،جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) فانٹا کا شمار کوکا کولا کمپنی کے مشہو رترین مشروبات میں ہوتا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مشروب کی پیدائش مشروب سازوں اور کوکا کولا کے قطع تعلق کی وجہ سے ہوئی۔

یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کا دور تھا اور جرمنی پر امریکا اور اتحادیوں نے سخت پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔ ایسی صورتحال میں امریکا سے کوکا کولا کا مخصوص سیرپ جرمنی نہیں پہنچ سکتا تھا۔ یہ سیرپ دنیا بھر میں کوکا کولا بنانے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔

مزید پڑھیں :مصیبتوں میں گھرے لاچار بے گھر آدمی کو اپنا اپنا کھویا ہوا بینک اکاونٹ مل گیا،دنیا بدل گئی

جب مشروب سازوں کو مخصوص سیرپ فراہم نہ ہو سکا تو انہوں نے اس کے بغیر ہی اپنی مدد آپ کے تحت ایک مشروب بنانا شروع کر دیا جو کہ بعد ازاں فانٹا کے نام سے مشہور ہوا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس مشروب کو کبھی بھی کوکا کولا کا مخصوص رنگ نہ مل سکا البتہ کمپنی آج بھی اسے اپنی فخریہ پیشکش کے طور پر دنیا بھر میں فروخت کرتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس