امریکی وزیر خارجہ کا کینیا کا دورہ 45 ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان
نیروبی(اے پی پی)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے افریقہ کے لئے اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔ کیری نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکا کینیا میں انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں کینیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔اس دوران انھوں نے افریقہ کے لیے اضافی 45 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔
کینیا کی حکومت کی جانب سے جاری اعلان میں بتایا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران یہ طے کیا گیا ہے کہ نیروبی حکومت امریکا کے ساتھ مزید قریبی روابط استوار کرتے ہوئے خطے میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے سلسلے کو روکنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ نیروبی میں قیام کے دوران کیری نے کینیا کے صدر کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔