داعش کا شام کے شہرکوبانی پر تازہ حملہ

داعش کا شام کے شہرکوبانی پر تازہ حملہ

دمشق(اے پی پی) شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے اہم شمالی شہر کوبانی کی طرف تازہ پیشقدمی شروع کر دی ہے۔ سیریئن آبزرویڑی فار ہیومن رائٹس کے مطابق ترک سرحد سے ملحقہ اس شہر کے گرد و نواح میں گزشتہ روز کردوں کی پیش مرگا ملیشیا اور ان جنگجوؤں کے مابین شدید جھڑہیں ہوئیں، جس کے بعد شدت پسندوں نے پیش مرگا کی ایک چوکی پر قبضہ کر لیا۔واضح رہے کہ 3 ماہ قبل ہی ان جنگجوؤں کو اس کرد آبادی والے علاقے سے پسپا کیا گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر