یورپی یونین کا بحیرہ روم میں 2 بحری جہازوں کی تعیناتی کا فیصلہ

یورپی یونین کا بحیرہ روم میں 2 بحری جہازوں کی تعیناتی کا فیصلہ

برلن(اے پی پی) یورپی یونین نے بحیرہ روم میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتیوں کی اضافی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اِس مقصد کے لئے 2 جرمن بحری جہازوں کو بحیرہ روم میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ یہ دونوں جرمن بحری جہاز برلن اور ہیسن یونانی جزائر کریٹ پہنچ گئے ہیں۔ ان دونوں بحری جہازوں کو آئندہ چند دنوں کے درمیان لیبیا کے ساحل کے قریب تعینات کر دیا جائے گا۔ غیرقانونی تارکین وطن کی کشتیوں کی غرقابی کے بعد یورپی یونین کے سربراہ اجلاس میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے 2 بحری جہازوں کی پیشکش کی تھی۔ جرمن بحری جہازوں پر ہنگامی امدادی سامان بھی موجود ہے۔

مزید : عالمی منظر