دنیا میں بڑے جنگلی جا نوروں کی آ بادی کم ہو رہی ہے ،تحقیق

دنیا میں بڑے جنگلی جا نوروں کی آ بادی کم ہو رہی ہے ،تحقیق

لندن(آن لائن)سائنسدانوں نے کہا ہے کہ دنیا میں بڑے جنگلی جانوروں کی آبادی کم ہو رہی ہے جس سے خطہ ارض خالی ہوجانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پودے کھا کر گزارہ کرنے والے تقریباً 6 فیصد کے قریب بڑے جانور جن میں گینڈے، ہاتھی اور گوریلے شامل ہیں، کے معدوم ہونے کے خطرہ ہے۔ ’سائنس ایڈوانس‘ نامی جریدے میں شائع ہونیوالے تجزیے میں چرندوں کی 74 اقسام پر غور کیا گیا، تجزیے کے بعد اس صورتِ حال کا ذمے دار بڑے جانوروں کے مسکن کا باقی نہ رہنا اور ان کا غیر قانونی شکار کو ٹھہرایا گیا ہے۔کچھ عرصہ قبل گوشت خور جانوروں پر کی جانیوالی ایک تحقیق سے بھی ان جانوروں کی آبادی میں کمی کی ایسی ہی وجوہات سامنے آئی تھیں۔تحقیق کی قیادت اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے پرفیسر ولیم رِپل نے کی۔تحقیق میں ان جانوروں کو شامل کیا گیا جن کا وزن 100 کلو گرام سے زیادہ تھا اور ان میں رینڈیئر یا قطبی ہرن سے لے کر افریقہ کے ہاتھی بھی شامل تھے۔پروفیسر ولیم کا کہنا ہے کہ ’ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی نے گھاس پھوس کھا کر گزارہ کرنے والے جانوروں کی تمام اقسام کا تجزیہ کیا ہو۔ جس طرح سے بڑے جانور ختم ہوتے جا رہے ہیں اس سے جنگلوں میں وسیع و عریض گھاس بھرے علاقے، چراہ گاہیں اور صحراوں میں ارضی منظر خالی ہو رہا ہے۔ بڑے جانوروں کا سب سے زیادہ نقصان جنوب مشرقی ایشیا، انڈیا اور افریقہ میں ہو رہا ہے۔

مزید : عالمی منظر