فضائی کارروائی میں شامی شہری ہلاک نہیں ہوئے، امریکی فوج

فضائی کارروائی میں شامی شہری ہلاک نہیں ہوئے، امریکی فوج

واشنگٹن(اے پی پی)امریکی فوج نے شام کے شمالی علاقے میں اتحادی افواج کی طرف سے کی گئی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 52 شہریوں کی ہلاکت کی تردید کر دی ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے ادلب صوبے کے گاؤں بِرماہلے میں کی گئی اس فضائی کارروائی میں7 بچوں کے علاوہ کئی خواتین بھی ہلاک ہوئی تھیں۔ تاہم امریکی فوج نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا ہے کہ 30 اپریل کو کیے گئے اس فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے صرف جنگجو تھے۔

مزید : عالمی منظر