یونان کی جیل میں لڑائی سے 2 پاکستانی ہلاک

یونان کی جیل میں لڑائی سے 2 پاکستانی ہلاک

ایتھنز(کے پی آئی)یونان میں ایتھنزکی ایک جیل کورے ڈلاس میں جھگڑے کے نتیجے میں2پاکستانی ہلاک اور21 افرادزخمی ہوگئے۔جن میں 8 کی حالت نازک ہے، جھگڑا سی ونگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے سلسلے میں شروع ہوا جس میں چھریوں کا استعمال کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں قیدی پاکستانی ہیں وزارت انصاف کے عہدے دار کا کہنا ہے اتوار کو رات کے کھانے کے فورا بعد جب قیدی اپنے سیلز میں واپس جارہے تھے تو البانیہ اور عرب نڑاد قیدیوں کا پاکستانیوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا، کورے ڈلاس، یونان کی سب سے بڑی جیل ہے ، جہاں دو ہزار سے زیادہ قیدی ہیں جو 6 ونگز میں رکھے گئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر