قوالی کے فن کی خدمات سے روح کو سکون مل رہا ہے، شاہدقادری

قوالی کے فن کی خدمات سے روح کو سکون مل رہا ہے، شاہدقادری
قوالی کے فن کی خدمات سے روح کو سکون مل رہا ہے، شاہدقادری

  

لاہور(شوبز رپورٹر) برصغیر پاک و ہند کی معروف سلطان محمود قوال پارٹی کے لیجنڈ قوال اور گائیک استاد راحت فتح علی خان کے ہونہار شاگرد اور عقیدت مند شاہد اقبال قادری نوشاہی نے کہا ہے کہ عالمی عقیدتوں کی مرکز درگاہ عالیہ حضرت سخی سید احمد شاہ غوث الکاظمی کے سجادہ نشین مرشد عالی کے سرپرستی اور استاد محترم کی فنی تربیت کی بدولت قوالی کے فن کی خدمات سے میرے روح و دل کو سکون مل رہا ہے قوالی کا فن ہمارے خاندان میں ہمیشہ اپنی اصلی حالت میں رہے گا۔ قادری نوشاہی شاہد اقبال نے گفتگو کے دوران بتایا کہ والد محترم استاد اقبال حسین خان کی خاص شفقت سے میرے چھوٹے بھائی زاہد اقبال خان نے گلوکاری کے میدان میں بہت جلد شہرت حاصل کر لی ہے عنقریب ان کا البم ریلیز ہو گا جسے شائقین موسیقی بہت پسند کرینگے۔

مزید : کلچر