شتروگھن سنہا ہسپتال داخل ٹانگ کا آپریشن کیا گیا

شتروگھن سنہا ہسپتال داخل ٹانگ کا آپریشن کیا گیا

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارر شتروگھن سنہا کو ہسپتال داخل کر دیا گیا جہاں ان کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیاہے آمبانی ہسپتال میں زیر علاج شتروگھن کا کہنا ہے کہ کوئی تشویشناک بات نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جم میں ورزش کے دوران میری ٹانگ میں معمولی زخم آ گیا تھا جس کی ہسپتال میں سرجری کروانا پڑی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے مجھے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

جس کی وجہ سے ابھی کچھ دنوں تک مجھے ہسپتال میں رہنا پڑ رہا ہے ۔

مزید : کلچر