اسرارکے گیت ’’مست ہوا‘‘نے سوشل میڈیا پرریلیزہوتے ہی دھوم مچادی

اسرارکے گیت ’’مست ہوا‘‘نے سوشل میڈیا پرریلیزہوتے ہی دھوم مچادی
اسرارکے گیت ’’مست ہوا‘‘نے سوشل میڈیا پرریلیزہوتے ہی دھوم مچادی

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے بین الاقوامی شہرت کے حامل صوفی گائیک اسرار کے گیت ’’مست ہوا‘‘نے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی چند دنوں میں اب تک ہزاروں پرستاروں نے اس گانے کو سنا اور پسند کیا ہے ۔اگر پسندیدگی کا یہی عالم رہا تو شاید آئندہ دنوں میں گیت کو لائیک کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہوجائے گی۔اسرار نے’’مست ہوا‘‘کو لکھنے کے ساتھ ساتھ کمپوز بھی کیا ہے ۔یاد رہے کہ اسرار کوک سٹوڈیو سیزن 7میں اپنے گیتوں کی وجہ سے چھائے رہے۔

مزید : کلچر