انگلش کیوئسٹ سٹورٹ بنگھم سنوکر کے نئے عالمی چیمپئن بن گئے

انگلش کیوئسٹ سٹورٹ بنگھم سنوکر کے نئے عالمی چیمپئن بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیفلڈ( نیٹ نیوز) انگلش کیوئسٹ سٹورٹ بنگھم نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح کیوئسٹ نے فیصلہ کن معرکے میں ہم وطن کیوئسٹ شان مرفے کو 18-15 فریمز سے شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ شیفلڈ میں منعقدہ میگا ایونٹ کے فائنل میں دونوں انگلش کیوئسٹس سٹورٹ بنگھم اور شان مرفے آمنے سامنے ہوئے، سٹورٹ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن کیوئسٹ مرفے کو 15 کے مقابلے میں 18 فریمز سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بنگھم نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی ٹائٹل جیتنے پر فخر ہے، یہ میرے لئے ناقابل فراموش لمحہ ہے اور میں اس خوشی کو الفاظ میں بیاں نہیں کر سکتا، میں اپنی فیملی اور مداحوں کے تعاون پر ان کا شکر گزار ہوں، کوشش ہو گی کہ مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کیلئے مزید ٹائٹلز اپنے نام کروں۔