ایشیا کپ بلائینڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل

ایشیا کپ بلائینڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے رواں ماہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی وجہ سے پہلے ایشیاء کپ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول اور مقام میں رد و بدل کر دیا۔ ایونٹ اب راولپنڈی کی بجائے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے بتایا کہ نئے شیڈول کے مطابق پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں پہلا ایشیاء ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 23 سے 28 مئی تک لاہور میں کھیلا جائے گا اس سے قبل یہ ٹورنامنٹ 23 سے 26 مئی تک راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا تاہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر کونسل نے تمام میچز راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 24 اور 26 مئی کو آرام کا دن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ23 مئی کو پاکستان اور نیپال کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان پہلامیچ 23 مئی کو کھیلاجائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی