ہاکی کے کھلاڑی بگ ڈوگ نے انٹرنیشنل ہاکی میں گولز کی سنچری مکمل کر لی

ہاکی کے کھلاڑی بگ ڈوگ نے انٹرنیشنل ہاکی میں گولز کی سنچری مکمل کر لی

ہوبارٹ ( نیٹ نیوز) عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم کے پلیئر بگ ڈوگ نے انٹرنیشنل ہاکی میں گولز کی سنچری مکمل کر لی۔ بگ ڈوگ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ ہوبارٹ میں جاری ایونٹ میں منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے پلیئر بگ ڈوگ نے ٹیم کی طرف سے میچ کا پہلا گول سکور کر کے کیریئر کے سو گولز مکمل کئے۔ واضح رہے کہ اس میچ میں آسٹریلیا نے بلیک سٹکس کو 3-0 گولز سے شکست دی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی