محترمہ فاطمہ جناح قومی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

محترمہ فاطمہ جناح قومی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

لاہور(اے پی پی) پاکستان ویمن کرکٹ ونگ کے زیر اہتمام دسویں محترمہ فاطمہ جناح قومی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ آج مریدکے میں شروع ہو گی۔ ٹورنامنٹ میں ریجنز کی12 اور چار ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ویمن کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اس سال چیمپئن شپ کا پیٹرن تبدیل کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں تین راؤنڈز کھیلے جائیں گے ۔کوالیفیکیشن راؤنڈز میں6 ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں پہلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کریں گی جبکہ دیگر 8ریجنل اور چار ڈیپارٹمنٹ ٹیموں کو تین گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر لیگ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی، سپر لیگ کی دو ٹاپ ٹیموں کے مابین فائنل کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی