توقعات پر پورا نہ اترنے پر مجھے بھی مایوسی ہوئی،سعید اجمل

توقعات پر پورا نہ اترنے پر مجھے بھی مایوسی ہوئی،سعید اجمل

میرپور( نیٹ نیوز)پاکستان کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل نے بنگلہ دیش کیخلاف اپنی باقص کارکردگی پر اپنا دفاع کر تے ہوئے کہا ہے کہ راتوں رات سب ٹھیک نہیں ہو سکتا میں نے بنگلہ دیش آنے سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ردھم میں آنے کیلئے وقت درکار ہو گا توقعات پر پورا نہ اترنے پر مجھے بھی مایوسی ہوئی ،پابندی عائد کئے جانے کے 8ماہ کیر ئیر کا مشکل ترین دور تھا ،صرف شاندار ماضی کی بنیاد پر نہیں بھرپور اعتماد کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق ایکشن میں اصلاح کے بعد ماضی جیسی کارکردگی نہ دوہرانے والے سعید نے ایک انٹرویو میں کہاکہ پابندی عائد کیے جانے کے بعد8ماہ کیریئر کا مشکل ترین دور تھے، مجھے اندازہ تھا کہ اگلا سفر بھی آسان نہیں ہوگا، بنگلہ دیش آنے سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ ردھم میں آنے کیلیے وقت درکار ہوگا، قوم کی توقعات پر پورا نہ اترنے پر مایوس ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی