شاہد آفریدی کا نارتھمپٹن شائر سے معاہدہ ،11مئی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے

شاہد آفریدی کا نارتھمپٹن شائر سے معاہدہ ،11مئی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے

کراچی(آئی این پی)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی پھر کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے، آل راؤنڈر کا نارتھمپٹن شائر سے معاہدہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق آل رآؤنڈر شاہد آفریدی کی ون ڈے کر کٹ چھوڑتے ہی کاؤنٹی کھیلنے کا ٹائم مل گیا، ٹی ٹوئنٹی کپتان کا نارتھ ہمپٹن شائر سے معاہدہ ہوگیا ہے ، شاہد آفریدی 11 مئی کو انگلینڈ جائیں گے۔ اس حوالے سے شاہدآفریدی کا کہنا ہے کاؤنٹی کرکٹ کا شیڈول پہلے سے طے شدہ تھا، پاکستان کی نمائندگی کے لئے 18 مئی کو واپس آجا ؤں گا، زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کے بعد شاہد آفریدی دوبارہ 26مئی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی