پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز جیتیں گے،مشفیق الرحیم

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز جیتیں گے،مشفیق الرحیم

ڈھاکہ ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے کہا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی جیت کر تاریخ رقم کر نا چاہتے ہیں مشفیق الر حیم نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی جیت کر تاریخ رقم کر نا چاہتے ہیں، مگر یہ اتنا اسان نہیں ہو گا ،دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو شکست دینے کیلئے محنت کر نا ہو گی پہلے ٹیسٹ میں تمیم اقبال اور امرالقیس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی اپنی اس پر فارمنس کو دہرائیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی