دو روزہ انٹرنیشنل انڈور ہاکی ٹورنامنٹ 9 مئی سے شروع ہو گا

دو روزہ انٹرنیشنل انڈور ہاکی ٹورنامنٹ 9 مئی سے شروع ہو گا

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل انڈور ہاکی ٹورنامنٹ 9 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ سی ڈی اے سپورٹس اینڈ کلچرل ڈائریکٹوریٹ کے حکام کے مطابق ٹورنامنٹ میں چار غیر ملکی ٹیموں سمیت 30 ٹیمیں حصہ لیں گی امید کی جارہی ہے کہ اس ہاکی ایونٹ سے اس کھیل سے وابستہ ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی