مرید کے سیف ٹیکسٹائل اور ڈی ایف اے شیخوپورہ فٹبال کلبوں کی جیت

مرید کے سیف ٹیکسٹائل اور ڈی ایف اے شیخوپورہ فٹبال کلبوں کی جیت

مریدکے(نامہ نگار) دوسرے آل پاکستان رانا سرمد میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے چوتھے روز سیف ٹیکسٹائل اورڈی ایف اے شیخوپورہ فٹ بال کلب نے ڈی ایف اے سیالکوٹ اور لاہور ریڈرز کی ٹیموں کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے اگلے مرحلے تک پیش قدمی کر دی۔ فٹ بال اکیڈمی مریدکے میں برقی روشنیوں میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سیف ٹیکسٹائل گروپ آف انڈسٹریز نے ڈی ایف اے سیالکوٹ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست د ے دی۔ دوسرا میچ لاہور ریڈرز کلب اورڈی ایف اے شیخوپورہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈی ایف ا ے شیخوپورہ نے ایک کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کر لی۔ قبل ازیں حیدر ی فٹ بال کلب مریدکے نے ڈی ایف اے حافظ آباد کوایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ اس میچ میں پی ایس او ٹو گورنر پنجاب سجاد صدیقی مہمان خصوصی تھے ۔ دوسرے میچوں میں مہمان خصوصی صادق پیپر بورڈ ز کے ایم ڈی میاں فیاض احمد، روزنامہ پاکستان کے چیف نیوز ایڈیٹر میاں عباس تبسم نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔میاں عباس تبسم نے میاں فیاض احمد کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی ۔آج سے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گا جس میں ڈی سی او شیخوپورہ راشد کمال الرحمان اور اسسٹنٹ کمشنر مریدکے امیرا بیدار مہمان خصوصی ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں وحید مراد، احمد عارف، زبیر اور عدیل انور میچ ریفری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی