انٹرایسوسی ایشن گالف چیمپئن شپ،سندھ ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 9 مئی کو شروع ہونگے

انٹرایسوسی ایشن گالف چیمپئن شپ،سندھ ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 9 مئی کو شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) انٹرایسوسی ایشن گالف چیمپئن شپ کے سلسلے میں سندھ ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 9 مئی سے کراچی میں شروع ہوں گے۔ سندھ گالف ایسوسی ایشن کے اعلامیئے کے مطابق ٹرائلز کا پہلا راؤنڈ جو کہ 36 ہولز پر مشتمل ہے کراچی گالف کلب میں منعقد ہو گا جبکہ ٹرائلز کا دوسرا راؤنڈ 10 مئی کو ڈیفنس اتھارٹی کنٹری کلب میں ہو گا۔ ٹرائلز میں تقریباً 16 گالفرز شرکت کریں گے۔ ٹرائلز کے بعد چار رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا جو کہ انٹر ایسوسی ایشن گالف چیمپئن شپ میں صوبے کی نمائندگی کرے گی۔