بہاماس میں دوڑ کے مقابلے، جمیکن ٹیم نے دو ٹائٹل جیت لئے

بہاماس میں دوڑ کے مقابلے، جمیکن ٹیم نے دو ٹائٹل جیت لئے

بہاماس ( نیٹ نیوز)انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آّف ایتھلیٹکس فیڈریشن ورلڈ چیمپئن شپ میں جمیکن ٹیم نے زبردست مقابلوں کے بعد دو ٹائٹل جیت لئے۔ خواتین کی فور بائی 400 میٹر ریس کا ٹائٹل امریکا کے نام رہا۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن ورلڈ چیمپئن شپ ( آئی اے اے ایف رے لیز) میں ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے یوسین بولٹ ہمسٹرنگ انجری سے تاحال صحتیاب نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت تو نہ کر سکے لیکن بولٹ تماشائیوں میں بیٹھ کر ریس سے لطف اندوز ضرور ہوتے رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی