نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لئے انگلینڈ پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لئے انگلینڈ پہنچ گئی

لندن ( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لئے انگلینڈ پہنچ گئی۔ کیوی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین پریکٹس میچز کے علاوہ دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 مئی کو سمر سیٹ کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 14 سے 17 مئی تک وورسیسٹرشائر کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 مئی تک لارڈز جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 مئی سے دو جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز سے قبل کیوی ٹیم لائسیسٹرشائر کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 9 جون، دوسرا میچ 12، تیسرا میچ 14، چوتھا میچ 17، پانچواں اور آخری میچ 20 جون کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 23 جون کو واحد ٹی ٹونٹی میچ سے سیریز اختتام پذیر ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی