ایشین ہینڈبال چیمپئن شپ،پاکستان نے برونائی کو شکست دیدی
مسقط ( نیٹ نیوز) پانچویں ایشین مینز ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے برونائی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سیٹس سے زیر کر کے دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی گرین شرٹس نے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ قطر کی ٹیم مسلسل تین میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ پاکستان نے پہلے میچ میں ایران کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں اسے قطر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اومان میں جاری میگا چیمپئن شپ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برونائی کی ٹیم کو 2-1 سیٹس سے زیر کر کے دوسرے کامیابی سمیٹی لی۔ پہلے سیٹ میں گرین شرٹس نے برونائی کو 16-14 سے زیر کیا، دوسرے سیٹ میں برونائی نے پاکستان کو 24-18 سے زیر کر کے مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے گرین شرٹس کا ساتھ دیا اور نے 7-6 سے کامیابی حاصل کر کے میچ میں فتح اپنے نام کی۔