قومی ٹیم ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 8 مئی کو روس جائیگی

قومی ٹیم ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 8 مئی کو روس جائیگی

اسلام آباد ۔ (اے پی پی) چار رکنی قومی تائیکوانڈو ٹیم ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 8 مئی کو روس روانہ ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ 12 سے 18 مئی تک روس میں کھیلی جائے گی جس میں دو مرد اور ایک خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں شاہد اکبر اور عاطف جبکہ خواتین کھلاڑی میں ناجیہ خان شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے کوچ ٹی کے لودھی بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عمدہ پرفارمنس سے کامیابی حاصل کرکے واپس آئیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی