ایشین سینئر انفرادی جوڈو چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

ایشین سینئر انفرادی جوڈو چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان جوڈو فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کویت میں ہونے والی ایشین سینئر انفرادی جوڈو چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیدریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق چیمپئن شپ کیلئے 14مرد و خواتین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا گیا ہے۔

جن میں 10 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کیلئے 5 مرد اور 2 خواتین کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب سات مئی کو کیا جائیگا اور اس کے لئے کھلاڑیوں کی تقرری میرٹ پر ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی