چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا
ہوبارٹ( نیٹ نیوز)عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو با آسانی 3-0 گولز سے زیر کر کے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی۔ آسٹریلوی ٹیم نے اس سے قبل پہلے میچ میں پاکستان اور دوسرے میچ میں کوریا کو شکست دی تھی۔ منگل کو ہوبارٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، آسٹریلوی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بلیک سٹکس کو با آسانی 3-0 گولز سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے بگ ڈوگ، کیل براؤن اور جریمی نے گول سکورز کئے۔