بارشوں سے کئی علاقوں میں گندم کی کھڑی فصل تباہ ہوگئی

بارشوں سے کئی علاقوں میں گندم کی کھڑی فصل تباہ ہوگئی

لاہور(کامرس رپورٹر)کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خاں خاکوانی نے گندم کے متاثرہ کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے ضلع لیہ سمیت ملک کیکئی علاقوں میں گندم کی کھڑی فصل تباہ و برباد ہو چکی ہے پانی کی کمی اور زرعی مداخل کی مہنگائی کی وجہ سے بھی پیداوار میں پندرہ فیصد کمی نوٹ کی گئی ہے اوردوسری طرف گندمکی خریداری میں تاخیر کر کے اوربار دانہ کی تقسیم میں عام کسانوں کیساتھ سوتیلا رویہ اختیارکرنے کی وجہ سے کسانوں کو گندم کی کم قیمت مل رہی ہے اس وجہ سے کسان گندم کی کاشت سے بددل ہو رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کو آ فت زدہ قرار دے کر کسانوں کی مالی مدد کی جائے ۔زرعی قرضوں کی وصولی میں ایک سال کی تاخیرکی جائے کسانوں کو بلاسودقرضے جاری؂ کرکے انہیں سہارا دیاجائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر کاشتکاروں سے سوتیلا سلوک بند نہ ہوا تو ملک بھر کے کسان اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہونگے ۔

مزید : کامرس