سپین کی حکومت کوبینکوں کی امداد سے صرف پانچ فیصد وصولی

سپین کی حکومت کوبینکوں کی امداد سے صرف پانچ فیصد وصولی

 میڈرڈ (اے پی پی)سپین کی حکومت بینکوں کو دی جانے والی کل مالی امداد میں سے اب تک صرف پانچ فیصد وصولی کر سکی ہے۔ اس بات کا اظہار سپین کے سنٹرل بینک نے کیا ہے۔ سنٹرل بینک سے جاری ایک بیان کے مطابق 2009ء کے بعد سے اب تک بینکوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے دی جانے والی امداد یا سرکاری بیل آؤٹ کی رقم میں سے اب تک صرف پانچ فیصد ہی واپس ہوئی ہیں۔ حکومت نے بینکنگ سیکٹر کو 53.55 بلین ڈالر ریسٹریکچرنگ فنڈ کی صورت میں دے چکی ہے جس میں سے اب تک 2.67 بلین ڈالر کی ریکوری ہوئی ہے۔

مزید : کامرس