راول شاپنگ فیسٹیول میں مزید کاروباری مراکز شامل:

راول شاپنگ فیسٹیول میں مزید کاروباری مراکز شامل:

راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)راول شاپنگ فیسٹول کی عوام میں پذیرائی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کو دیکھتے ہو ئے کمرشل مارکیٹ اور مری روڈ کے اطراف کے تجارتی مراکز بھی فیسٹول میں شامل ، سٹال سج گئے ، حوصلہ افزائی کیلئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید اسد مشہدی کا وفد کے ہمراہ مر ی روڈ اور کمرشل مارکیٹ کا دورہ کیا،دورے کے دوران انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے صدر راجہ توحید اور کاروباری مراکز کے مالکان اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کیں ،وفد میں سینئر نائب صدر میاں ہمایوں پرویز، نائب صدر صبور ملک، میاں احسن ، ساجد قریشی ، چوہدری جاویداور خالد پرویز بیگ بھی شامل تھے۔    دورے کے دوران تاجر برادری نے صدر چیمبر کو راول شاپنگ فیسٹیول کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور اپنی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ، اس موقع پر ملک آباد ، رابی سنٹر ، گلف سنٹر اور آشیانہ وغیرہ نے چیمبر کی کاوشوں کی بھر پور تائید کی اور داد تحسین پیش کی اور فیسٹیول کے لئے بھر پور رعائیتی نرخوں کا یقین دلایا ،صدر چیمبر نے تاجروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ چیمبر نے تاجر برادری کی بہتری اور شہر میں عوام کو رعائیت کے ساتھ بھر پور تفریح فراہم کرنے کیلئے فیسٹیول میں مختلف تقاریب منعقد کروا رہا ہے جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے بیش قیمت انعامات ،موسیقی کے پروگرام ،فیشن شوز اور بچوں کی دلچسپی کیلئے رنگا رنگ پروگرام شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اپنی نو عیت کے پہلے ایونٹ میں تاجر برادری کا رسپانس قابل تعریف ہے جس پر تمام ایسوسی ایشنز اور کاروباری برادری کے خاص طور پر مشکورہیں ۔

مزید : کامرس