پھلدار پودوں کی آبپاشی 10 سے 15 دن‘ چھوٹے پودوں کی آبپاشی 7 سے 10 دن بعد کریں، محکمہ زراعت پنجاب

پھلدار پودوں کی آبپاشی 10 سے 15 دن‘ چھوٹے پودوں کی آبپاشی 7 سے 10 دن بعد کریں، ...

راولپنڈی/ اسلام آباد(آن لائن) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق ترشاوہ باغات کے کاشتکار بڑے پھلدار پودوں کی آبپاشی 10 سے 15 دن جبکہ چھوٹے پودوں کی آبپاشی 7 سے 10 دن بعد کریں۔ گرمی شدید لہر ترشاوہ باغات کے پودوں میں پتوں کا پھیلاؤ برقرار نہیں رہتا اور وہ پیلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ زیادہ گرمی کی وجہ سے پتوں میں نشاستہ یعنی خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ سخت گرمی کی وجہ سے درختوں کے تنوں کی چھال کے پھٹنے سے پودوں کی جڑوں کو ملنے والی خوراک میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ درختوں کے تنے کی چھال کو پھٹنے سے بچانے کیلئے سطح زمین سے 3 فٹ اونچائی تک بورڈوپیسٹ کردیا جائے۔   ترجمان کے مطابق ترشاوہ باغات کے باغبان موسم گرما میں باغات کو پانی کی کمی نہ آنے دیں اور باغات کا معائنہ کرتے رہیں۔ باغات میں جنتر کی کاشت زمین کو ٹھنڈا رکھنے کے علاوہ زمین کی نمی کو بھی دیر تک برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ باغبان درختوں کے تنے سے1189 فٹ تک گھاس پھوس یا پرالی کی مدد سے ملچنگ کریں جس سے درختوں کی جڑوں والے حصے کی نمی برقرار رہتی ہے۔ موسم گرما میں باغات میں بار بار ہل نہ چلایا جائے کیونکہ اس سے نہ صرف زمینی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے بلکہ نامیاتی مادہ بھی گل سڑ جاتا ہے جس سے زمین میں نامیاتی مادے کی کمی ہوجاتی ہے۔ #/s# *****

مزید : کامرس