لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

 لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مندی کارجحان رہا۔مجموعی طور پر73کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔7کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔24 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ42کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای25 انڈیکس8.53پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5595.89 بندہوا۔ مارکیٹ میں کل4 لاکھ 90 ہزار 200حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز8 لاکھ 72 ہزار 600حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ1 لاکھ40ہزار500حصص ۔ساودرن الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈکے1 لاکھ حصص۔ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کے52ہزارحصص فروخت ہوئے۔   آج سب سے زیادہ اضافہ فیروزسنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.66روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت9.00روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس