ہاؤس آفیسرز ،نرسز اور پی جی سٹوڈنٹس کو ڈینگی کی تربیت دیں گے،انجم حبیب وہرہ

ہاؤس آفیسرز ،نرسز اور پی جی سٹوڈنٹس کو ڈینگی کی تربیت دیں گے،انجم حبیب وہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال میں نئے تعینات ہونے والے ہاؤس آفیسرز، پی جی سٹوڈنٹس، ڈاکٹرز، نرسز ،پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسنگ طالبات کو ڈینگی کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف صوبے کے عوام کو ڈینگی سمیت تمام امراض سے محفوظ رکھنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں اس سلسلے میں پی جی ایم آئی میں جاری ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کے تحت بہاولپور، ڈیرہ غازیخان، اٹک، بہاولنگر، چکوال اور بھکر کے اضلاع کے ڈاکٹروں کو ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کی تربیت فراہم کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعینات کسی بھی ہسپتال کا ڈاکٹر، نرس یا ملازم ڈینگی علاج کی تربیت حاصل کرنے کا خواہشمند ہو تو پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ کے فیکلٹی ممبران ہمہ وقت تیار ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جنرل ہسپتال میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈینگی کے علاج کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ادارے کے تمام ملازمین کو تربیت کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔